• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران اور عمان کے درمیان تعلقات سرمایہ کاری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں:ایرانی صدرتازترین

May 29, 2023

تہران(شِنہوا)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان تعلقات تجارتی مرحلے سے آگے نکل کر سرمایہ کاری تک وسعت اختیار کرگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق  ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کے دورہ ایران کے پہلے روز کیا۔ صدر رئیسی نے کہا کہ صنعت، تجارت، مواصلات، دفاع، سلامتی، شاہرات وریلوے، بحری نقل و حمل، مالیاتی لین دین اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کی بے شمار صلاحیتیں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے سازگار مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ تہران اور مسقط تعاون کو وسعت دینے، خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے حوالے سے مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ صدررئیسی کی دعوت پر عمان کے سلطان اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے  دو روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں  جہاں ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر نے ان کا استقبال کیا۔