• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات برقرار ہیں: ایرانی جوہری سربراہتازترین

May 18, 2023

تہران(شِنہوا)ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم (اے ای او آئی) کے صدر محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کےدرمیان تعاون مارچ میں دونوں فریقوں کے جاری کردہ مشترکہ بیان کی بنیاد پر جاری ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم (اے ای او آئی) کے صدر محمد اسلامی نے یہ بات بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے خطاب میں بلومبرگ کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے  کہی جس میں آئی اے ای اے کی جانب سے ملک کی جوہری سرگرمیوں کے معائنے میں بڑی تبدیلی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

 بلومبرگ نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ آئی اے ای اےکے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں معائنوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی جب ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ "اب ختم" معاہدے کے تحت مخصوص نگرانی کے انتظامات ترک کر دیے۔

اسلامی نے واضح کیا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات حفاظتی معاہدوں اور عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی بنیاد پر جاری ہیں اور اس میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا ہے۔   اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے پر واپس آنے کے امکانات بہت کم ہیں اور یہ ایجنسی وہ نہیں ہے جس کے ساتھ ایران معاہدے کی بحالی پر بات چیت کر رہا ہے۔