تہران (شِنہوا) ایران کے دارالحکومت تہران میں ہانگ ژو ایشین گیمز فن رن کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر ایران میں چین کے سفیر چھانگ ہوا، ایرانی وزارت کھیل و نوجوان کے حکام، ایران کی قومی اولمپک کمیٹی (این او سی) کے سیکرٹری جنرل مناف ہاشمی اور اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) اور ہانگ ژو ایشین گیمز آرگنائزنگ کمیٹی (ایچ اے جی او سی) کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب میں مجموعی طور پر 200 بچوں نے حصہ لیا جس کے دوران انہوں نے کاتا مہارت کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک ساتھ مختصر سا فاصلہ طے کیا۔
دوڑ کے بعد 23ستمبر سے 8 اکتوبر تک آمدہ ہانگ ژو 2022 ایشین گیمز کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں حصہ لینے پر تمام شرکا کو میڈلز اوراسناد دی گئیں۔
چین کے سفیر چھانگ ہوا نے کہا کہ اکتوبر 2022 سے متعدد ایشیائی ممالک اور خطوں میں منعقد ہونے والی یہ فن رن نہ صرف تبادلے کا کام کرتی ہے بلکہ ایشیائی ممالک اور خطوں کے درمیان امن اور دوستی کی علامت بھی ہے۔
ایچ اے جی او سی وفد کے سربراہ اور ایچ اے جی او سی ایگزیکٹو آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاؤ فی نے واضح کیا کہ ہانگ ژو ایشین گیمز کی تیاریاں احسن طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔