تہران(شِنہوا)اسلامی جمہوریہ ایران کی پانچویں برآمدی نمائش، ایران ایکسپو 2023تہران میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس نمائش میں 750 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ روس، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت 65 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بدھ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں مینوفیکچرنگ، توانائی، تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات، ادویات وغیرہ سمیت 12 شعبوں میں ایران کی برآمدی صلاحیتوں اور مصنوعات کی نمائش جاری ہے۔
افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت اعلیٰ ایرانی حکام نے شرکت کی۔ رئیسی نے ایرانی تاجروں، سرمایہ کاروںاور ان کے غیر ملکی ہم منصبوں کے درمیان نئے روابط قائم کرنے اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اس طرح کی نمائشوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔