بیروت(شِنہوا) ایران نے ضرورت پڑنے پرآبنائے ہرمز کو بندکرنے کی دھمکی دی ہے،تاہم پاسداران اسلامی انقلاب(آئی آر جی سی) کی بحری افواج کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ایران ایسا نہیں کرے گا۔
تنگسیری نے لبنان کے الميادين ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم چاہیں تو اس آبی گزرگاہ کو بند کر سکتے ہیں،لیکن ہم ایسا نہیں کررہے کیوںکہ جب تک ہم اس آبی گزرگاہ اور آبنائے کو استعمال کررہے ہیں ، ہمارے پڑوسیوں کو بھی اسے استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے آبنائے کے پڑوسی ملک میں اسرائیل کی موجودگی کو تہران کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خطے اور آبنائے ہرمز کی سیکورٹی کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔ بحریہ کے سربراہ نے خلیج اور بحیرہ عمان میں امریکہ کی موجودگی کو ایران اور پڑوسی ممالک کے لیے تشویش کا ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔