بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی عوامی کانگرنس کی امور خارجہ کمیٹی کے ایک ترجمان نے سال 2024 کے لئے امریکی نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ میں چین کےبارے میں منفی شقوں پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سختی سے مخالفت کی ہے جس قانون پر حال ہی میں دستخط کئے گئے ہیں۔
ترجمان شو ڈونگ نے کہا کہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات تائیوان کےمعاملے پرہیرا پھیری اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک مسابقت کی حمایت کرنے کے علاوہ چین کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرتی اور چین کے ساتھ اہم روابط کے شعبوں میں تعلقات کے تناظر میں "دی رِسکنگ" کو فروغ دیتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ چین کے اندرونی امور میں سراسر مداخلت ، چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا نے کے مترادف اور سان فرانسسکو اجلاس میں چین۔ امریکہ سربراہان مملکت کے درمیان اتفاق رائے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کی بنیاد، چین۔ امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد اور چین ۔ امریکہ تعلقات میں عبور نہ کرنے والی پہلی سرخ لکیر ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نے چین ۔ امریکہ کے مابین 3 مشترکہ اعلامیوں میں تائیوان معاملے پر سنجیدہ وعدے کئے ہیں۔
شو نے کہا کہ دوبارہ اتحاد ناگزیر ہے اور چین بالآخر دوبارہ متحد ہوجائے گا ۔ چین کو روکنے کے لئے تائیوان کو استعمال کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔