سان سلواڈور (شِںہوا) ایل سلواڈور میں شدید بارش کے سبب لینڈ سلا ئیڈ سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان بھی شامل ہے۔
نیشنل سول پروٹیکشن سسٹم کے ڈائریکٹر لوئس الونسو امیا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد 2 'انتہائی افسوسناک' واقعات میں لقمہ اجل بنے۔
سان سلواڈور کے وسطی ڈیپارٹمنٹ میں بلدیہ پنچی مالکو میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ لا لبرٹڈ کے وسطی ڈیپارٹمنٹ کی بلدیہ ہوئی زوکار میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے اور 2 نوجوان جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
دونوں واقعات میں بارش کے سبب لینڈ سلا ئیڈ ہوئی جس سے ایک رہائش گاہ منہدم ہوگئی۔
امیا نے مقامی برادریوں سے کہا ہے کہ وہ نیشنل سول پروٹیکشن سسٹم کی ہدایات اور انخلا کے احکامات پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل سلواڈور "ایک کمزور ملک" ہے جہاں خطرات موجود ہیں۔