• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایل نینو کی وجہ سے 2023 میں سمندرکی اوسط عالمی سطح میں بڑا اضافہ ہوا:ناساتازترین

March 23, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا) دنیا بھر کے سمندوں کی سطح میں 2022 سے 2023 تک تقریباً 0.3 انچ (0.76 سینٹی میٹر) کا اوسط اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ناسا کے ایک تجزیہ کے مطابق گرم آب و ہوا اور شدید موسمی کیفیت ال نینو اس بڑے اضافے کی وجہ ہے۔

 ناسا نے کہا کہ یہ تجزیہ سمندرکی سطح کے ڈیٹاسیٹ پر مبنی ہے جس میں 30 سال سے زیادہ سیٹلائٹ سے لیے گئے مشاہدات شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 1993 کے بعد سے عالمی سطح پر اوسط سطح سمندر میں تقریباً 4 انچ (9.4 سینٹی میٹر) اضافہ ہوا ۔ اس اضافے کی شرح میں بھی تیزی آئی ، جو1993 کی 0.07 انچ (0.18 سنٹی میٹر) سالانہ سے اس وقت دگنا سے بھی زیادہ 0.17 انچ (0.42 سینٹی میٹر) تک پہنچ گیا ہے۔ 

سمندری سطح کی تبدیلی سے متعلق ناسا کی ٹیم اور واشنگٹن میں سمندری طبیعیات پروگرام کی ڈائریکٹر نادیا وینوگراڈووا شیفر نے کہا کہ  موجودہ تیز رفتار شرح کا مطلب ہے کہ ہم 2050 تک  سمندر کی اوسط عالمی سطح میں مزید 20 سینٹی میٹر کا اضافہ کرنے کی راہ پر گامزن ہیں،جس سے گزشتہ 100 سالوں کے مقابلے میں اگلی تین دہائیوں میں تبدیلی کی مقداردوگنا ہوجائے گی اور دنیا بھر میں سیلابوں کی تعداد اوران کے اثرات میں اضافہ  ہوجائے گا۔