کیوٹو (شِنہوا)ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں 60 روز کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے جس میں جیلیں بھی شامل ہیں۔ کئی جیلوں میں اندرونی طور پر سنگین صورتحال ہے۔صدر نے کہا کہ یہ اقدام تشدد اور جرائم کی "حقائق پر مبنی صورتحال" کی روشنی میں کیا گیا ہے جو جیلوں کے نظام سمیت ملک کو متاثر کررہا ہے جس سے نظم ونسق میں سنگین خلل پڑرہا ہے۔یہ حکم نامہ صوبے گوایاس کے صدر مقام گویاکوئل کے پینیٹینسیریا ڈیل لٹورل جیل سے منشیات اسمگلر اور منظم جرائم پیشہ گروہ "لاس چونیروس" کے سرغنہ جوز ایڈولفو میسیاس ولامار عرف "فیٹو" کے مبینہ طور پر فرار ہونے پر جاری کیا گیا ہے۔نوبوا نے بتایا کہ انہوں نے فوجی اورپولیس کمانڈروں کوجیلوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں جو حالیہ برسوں میں ختم ہوگئی تھیں۔ بوبوا نے 23 نومبر کو اقتدار سنبھالا تھا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے گروہ ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے کہ ہم ان سامنے جھک جائیں گے۔ لیکن ہم دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم اس وقت تک چین سے بیٹھیں گے جب تک ایکواڈور کے تمام باشندے سکون سے رہ سکیں۔صدر نے مزید کہا کہ ملک میں سلامتی بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ اب نظام میں تبدیلی لانا ہوگی کیونکہ موجودہ قوانین ایکواڈور میں امن وسلامتی کے لئے ناکافی ہیں۔