• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی بنیاد ہے: چینی ترجمانتازترین

October 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی بنیاد ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پیر کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم پرامن دوبارہ اتحاد کے لیے وسیع گنجائش پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہم تائیوان کی آزادی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کبھی بھی کوئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ  آبنائے تائیوان میں موجودہ تناؤ کی وجہ کی حقیقت یہ ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام سختی سے تائیوان کی آزادی کے علیحدگی پسند موقف پر قائم ہیں اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، جو آبنائے پار تعلقات میں پرامن  پیش رفت کو بری طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔

 ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے۔ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔