• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس چین افریقہ شراکت داری سے فائدہ اٹھانے کا اہم ذریعہ ہے، کنسلٹنسی چیفتازترین

September 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں قائم ایک بین الاقوامی ترقیاتی مشاورتی ادارے ڈیویلپمنٹ ری امیجنڈ کی سی ای او ہانا رائیڈر نے کہا ہے  کہ چین افریقہ تعاون فورم  2024  (ایف او سی اے سی) کا سربراہ اجلاس چین اور افریقی ممالک کے درمیان منفرد تعلقات سے فائدہ اٹھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

رائیڈر نے یہ بات 4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں ہونے والے ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

افریقہ کے ساتھ چین کے تعلقات نے خاص طور پر چینی تعاون سے بننے والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے اثرات کی وجہ سے حالیہ برسوں میں نمایاں توجہ حاصل کی ہے ،  جس نے نہ صرف براعظم بھر کے شہری منظر نامے کو نئی شکل دی ہے بلکہ چین - افریقہ شراکت داری کی عظیم صلاحیت پر یقین کو بھی فروغ دیا ہے۔

 رائیڈر نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ہم نے افریقی ممالک اور چین کے درمیان تعلقات میں نمایاں اضافے سمیت معاشی تعلقات میں اضافہ دیکھا ہے اور سیاسی تعلقات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے  اور ہم امید کرتے ہیں کہ چین-افریقہ تعاون کا یہ اگلا فورم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا ۔

 انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ چین اور افریقی ممالک نے جدید کاری کے حصول کے لیے مل کر پہلے ہی بہت کام کیا ہے۔ ایک اہم شعبہ جس میں انہوں نمایاں تعاون  کیا ہے وہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہے،  رائیڈر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اس طرح کی  شراکت داری جاری رکھیں گے۔

تربیت اور تبادلے کے پروگراموں جیسے جنوب -جنوب  تعاون کی دیگر شکلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے  رائیڈر نے چین-افریقہ تعاون کے  پائیدار پیمانے پر روشنی ڈالی، جس نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور فیکٹری کے قیام سمیت عملی نتائج حاصل کیے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنوب   جنوب  تعاون کے دیگر شراکت دار بھی اس ماڈل کو استعمال کریں گے اور اپنے جنوبی خطے کے مابین تعاون کو وسعت دیں گے۔