• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایف -16طیارے روس کے خلاف استعمال ہوئے تو مار گرائیں گے:روسی صدرتازترین

March 28, 2024

ماسکو(شِنہوا)  روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ اگریوکرین کو دیئے گئے ایف -16 جنگی طیاروں کو کسی تیسرے ملک کے علاقوں سے استعمال کیا گیا تو وہ روس کے لیے جائز ہدف ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔

 روسی صدر نے ٹی ور کے علاقے میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ اگر ایف -16 طیاروں کو تیسرے ملک  کے ہوائی اڈوں سے استعمال کیا جاتا ہے، تو وہ ہمارے لیے ایک جائز ہدف ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔

یوکرین طویل عرصے سے اپنے شراکت داروں سے ایف -16 جنگی طیاروں کے حصول کی کوشش کررہا ہے۔ تاہم، مغرب پائلٹس اور گراونڈ سٹاف  کی مناسب ابتدائی تربیت کے بغیر کیف کو ایسے طیاروں کی فراہمی سے انکار کرتا آیا ہے۔ ڈنمارک، نیدرلینڈز، امریکہ اور کئی دوسرے مغربی ممالک اس وقت یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دے رہے ہیں۔