• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایئرانڈیا نے اسرائیل کے لیے پروازیں 8 اگست تک معطل کردیںتازترین

August 02, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) ایئرانڈیا نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسرائیل کے شہر تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں 8 اگست تک معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔

ایئرانڈیا نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کچھ علاقوں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ہم نے فوری طور پر 8 اگست تک تل ابیب جانے اوروہاں سے واپس آنے والی اپنی پروازوں کا شیڈول آپریشن معطل کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے  اور اس مدت کے دوران تل ابیب جانے اور واپسی  کی مصدقہ بکنگ کے حامل اپنے مسافروں کوری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز پر ایک بار کی چھوٹ  فراہم کر رہے ہیں۔

ایئر انڈیا نے جمعرات کی شام کو آپریشنل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے نئی دہلی سے تل ابیب کے لیے طے شدہ پرواز منسوخ کر دی تھی۔

 ایئر انڈیا کی جانب سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب  مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔