• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آرکا ہانگ کانگ میں پے لوڈ ماہرین کی بھرتی کے لیے مکمل تعاون کا اعلانتازترین

October 05, 2022

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایچ کے ایس اے آر میں خلائی مشن کے لیے  پے لوڈ ماہرین کی بھرتی کے لیے ملک کی سلیکشن مہم میں مکمل مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔

چین کی انسان بردارخلائی ایجنسی  نےخلابازوں کے چوتھے بیچ کی بھرتی باضابطہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور پہلی بار ایچ کے ایس اے آر اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے سے پے لوڈ ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایچ کے ایس اے آرکے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے پے لوڈ ماہرین کی بھرتی مہم کا خیرمقدم اور اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کو تاریخی اہمیت کا حامل  آگے بڑھنے کا پرجوش اقدام قرار دیاہے۔

لی نے کہاکہ انسان بردارخلائی ایجنسی  کی جانب سے ایچ کے ایس اے آر میں پے لوڈ ماہرین کی بھرتی ہانگ کانگ کے عوام کو اپنی خلائی مہم جوئی کی خواہشات کوپورا کرنے اور ملک کے لیے شراکت  کا موقع فراہم کرتی ہے۔

پے لوڈ ماہرین پیشہ ور سائنسی محققین ہیں جو بنیادی طور پر ایرو اسپیس تجربات یا تحقیق کرنے، خلائی لیبارٹری کے آلات کو چلانے اور دوسرے خلابازوں کے ساتھ خلائی اسٹیشنزکے روزمرہ آپریشنز سنبھالنے کے ذمہ دار ہیں۔