ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کی دفعات کی تشریخ کرنے پر نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیاہے۔این پی سی کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ روز 13ویں این پی سی کے 38ویں اجلاس میں ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے آرٹیکل 14 اور آرٹیکل 47 کی تشریح کی منظوری دی تھی۔
لی نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کی قومی سلامتی کے تحفظ کی کمیٹی اور ایچ کے ایس اے آر حکومت تشریح کے مندرجات میں بیان کردہ فرائض پر مکمل عملدرآمد نافذ کرے گی، خاص طور پر اس بات پر کہ آیا کوئی بیرون ملک مقیم وکیل یا بیرسٹر جو عام طور پر ہانگ کانگ میں پریکٹس کرنے کا اہل نہیں قومی سلامتی سے متعلق امور کی انجام دہی میں حصہ لے سکتا ہے یا نہیں۔