• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر حکومت کی ہانگ کانگ کے حوالے سے نام نہاد برطانوی ششماہی رپورٹ کی مذمتتازترین

September 14, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)کی حکومت نے ہانگ کانگ کے بارے میں برطانیہ  کی جانب سے جاری کردہ  نام نہاد ششماہی ماہی رپورٹ میں ہانگ کانگ کے حوالے سے کیے گئے  جھوٹے تبصروں اور  الزام تراشیوں کی شدید مذمت اور تردید کی ہے۔

ایچ کے ایس اے آر  حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ برطانیہ نے جان بوجھ کر  سیاست کو قانون کی حکمرانی سے بالاتر رکھتے ہوئے نفرت انگیز سیاسی چالوں سے ہانگ کانگ کی قانون پر مبنی حکمرانی میں مداخلت کی کوشش کی۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد سے، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے  ایچ کے ایس اے آر کے قانونی نظام اور  قانون کے نفاذ کے طریقہ کار میں موجود  خامیاں دور ہو گئی ہیں، جس سے لوگوں کی  روز مرہ زندگی اور معاشی سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں۔

ترجمان نے  کہا کہ جیسا کہ بنیادی قانون اور ہانگ کانگ بل آف رائٹس آرڈیننس  میں دی گئی ضمانتوں کے تحت  فوجداری الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان کو عدلیہ کے ذریعے منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ  کی جانب سے ایچ کے ایس اے آرکی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر غیر ضروری تبصرے اور بیان بازی   قانون کی حکمرانی کی روح کی مکمل خلاف ورزی ہے۔