• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتازترین

August 18, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے تعلیمی بیورو نے جمہوریہ قازقستان کی وزارت سائنس و اعلیٰ تعلیم کے ساتھ تعلیمی اشتراک بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ایم او یو ہانگ کانگ اور قازقستان کے درمیان اسٹریٹجک تعلیمی اشتراک کو آسان بنانے کا فریم ورک فراہم کرتا ہے اور باہمی فائدہ مند اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔

اس میں مہارت و تجربات کا تبادلہ، تعلیمی ادب کا تبادلہ، تدریسی امداد اور  نمائشی مواد کے ساتھ ساتھ اسکالرز، اساتذہ، ماہرین، طلبا اور دیگر تعلیمی عملے کے تبادلے شامل ہیں۔

تعلیمی بیورو ہانگ کانگ میں نامزد بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور خطوں کے نمایاں طلبا کو انڈر گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لئے 17۔ 2016 کے تعلیمی سال سے بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے 

ایم او یو پر دستخط کے بعد تعلیمی سال25 ۔2024 سے قازقستان کے 10 طالب علموں کو سالانہ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔