• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افریقی شہری امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثر ہو رہے ہیںتازترین

September 16, 2022

نیویارک (شِنہوا) امریکی افریقی کمانڈ (ایفروکام ) نے امریکی رہنماؤں کی جانب سے  کیےگئے دعویٰ کے باوجود تحفظ اور استحکام پیدا نہیں کیا ،بلکہ اس نے براعظم پر امریکی فوج کی مو جودگی کو بڑ ھا یا ہے۔

ویب سائٹ ٹروتھ آؤٹ پر جاری ہونےوالی رپورٹ کے مطابق ایفروکام کو 2007 میں براعظم کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظرتشدد پسند انتہا پسند تنظیموں کی نگرانی اور ان کو روکنے سمیت امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس حقیقت کے باوجود کہ امریکہ کسی افریقی ملک کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہے، اس براعظم میں 46 امریکی فوجی اڈے اور چوکیاں موجود ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود جوں جوں پورے براعظم میں ایفروکام کی موجودگی بڑھتی جارہی ہے، اسی طرح دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ایفروکام کا مقصد ہی اس کو روکنا تھا ۔