• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افریقی مارکیٹ میں چینی سمارٹ فون کی مانگ میں اضافہ جاریتازترین

September 02, 2022

نیروبی(شِنہوا)چین کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹرانسشن ہولڈنگ 2022ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران افریقی سمارٹ فون مارکیٹ میں سرفہرست ہے اور کمبائنڈ یونٹ میں اس کا حصہ 48 فیصدہے۔

عالمی تحقیقی فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن(آئی ڈی سی) کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹیکنو ، انفینکس اور آئی ٹیل برانڈز تیار کرنیوالی ٹرانسشن نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر آنیوالے برانڈ سام سنگ کی ترسیل میں گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 11.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تیسرے نمبر پر آنیوالی چینی صنعت کار کمپنی شیاؤمی کا دوسری سہ ماہی کے دوران افریقی مارکیٹ میں حصہ 6.6 فیصد رہا اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران اس کی ترسیل میں 8.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

آئی ڈی سی کے ایک سینئر تحقیقی تجزیہ کار جارج مبوتھیا نے بدھ کی شام شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں کہا کہ افریقہ کی سمارٹ فون مارکیٹ میں5 جی ڈیوائسز کی ترسیل میں 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی مارکیٹ میں ان کا حصہ بڑھ رہا ہے کیونکہ بڑے برانڈز نے مارکیٹ میں مزید فلیگ شپ 5جی ڈیوائسز لانچ کی ہیں۔