• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افریقی یونین کمیشن کےسربراہ کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کے قتل کی شدید مذمتتازترین

March 03, 2024

شِنہوا)افریقن یونین (اے یو) کمیشن کے چیئرپرسن موسیٰ فقی مہمت نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فراہم کی جانیوالی امداد کے لیے قطار میں کھڑے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل کی ’شدید مذمت‘ کی ہے۔

افریقن یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  چیئرمین"اسرائیلی فورسز کے اس حملے کی شدید مذمت کرتےہیں جس میں  مقبوضہ غزہ  کے شمال میں زندگیاں بچانے کےلیے دی  جانیوالی انسانی امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے 100 سے زائد فلسطینیوں کو جاں بحق اور زخمی کیا گیاہے"۔

فقی نے واقعے  کے مجرموں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کےلیے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں ایک ساحلی سڑک پر امداد کے منتظر فلسطینیوں کے ہجوم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 115 افراد جاں بحق اور700 سےزائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں علی الصبح داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں پر حملے اور لوٹ مار کے بعد "اپنے دفاع میں" گولی چلائی۔

پین-افریقی بلاک کے چیئرمین نے مقبوضہ فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے افریقی یونین کے مطالبے  کو ایک مرتبہ پھر دوہرا ہتے ہوئے  فلسطینی عوام کی زندگیوں اور بقا کے ذرائع پر اسرائیلی ریاست کے جاری اور بڑھتے ہوئے حملوں کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ فوری طورپرقیام امن  اور فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔