• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افریقی یونین امن آپریشنز کی مالی اعانت بین الاقوامی تعاون کی مستحق ہے: چینی سفیرتازترین

May 26, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا)چین نے بین الاقوامی برادری سے افریقی یونین (اے یو) کے زیر قیادت امن آپریشنز کی مالی معاونت بڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس سال فروری میں، اے یو سربراہی اجلاس نے ایک متفقہ دستاویز کی منظوری دی تھی  جس میں اے یو کی زیر قیادت امن امدادی کارروائیوں کو مناسب، اندازوں کے مطابق اور پائیدار فنڈنگ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے تعاون کا مطالبہ کیاگیا تھا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہاکہ اس سلسلے میں افریقی ممالک کی خواہشات جائز اور معقول ہیں اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھرپور توجہ اور فعال حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے یو امن آپریشنز کی فنڈنگ کا مسئلہ حل کرتے وقت افریقی مسائل کو افریقی طریقے سے حل کرنے کے بنیادی اصول کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

ژانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مالی امداد لینے کے بعد  اے یو کی زیر قیادت امن کارروائیاں اے یو کی کارروائیاں ہی رہیں گی۔ یہ اے یو افواج کو اقوام متحدہ کی ایک اور امن فوج میں تبدیل کرنے  کی بجائے فنڈنگ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہی ہونا چاہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ امن کی حامی کارروائیوں کی توجہ کا حصہ ہے، لیکن اسے صحیح جگہ پر رکھا جانا چاہیے۔