• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افریقہ میں لڑکیوں کے لیے تعلیم تک رسائی کو فروغ دینےکے لیے مہم کا آغازتازترین

February 22, 2024

نیروبی(شِنہوا) افریقی یونین (اے یو) نے براعظم  افریقہ میں لڑکیوں کے لیے تعلیم تک رسائی کے مواقع کو فروغ دینےکے لیے مہم شروع کی ہے۔

افریقہ میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لیے اے یو انٹرنیشنل سنٹر کی قائم مقام کوآرڈینیٹر سیمون یانکی نے کہا کہ سال بھر جاری رہنے والی مہم کا مقصد اسکولوں میں لڑکیوں کے 100 فیصد داخلہ کے لیے افریقی ممالک کو متحرک کرنا ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں لانچنگ کی ورچوئل تقریب میں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران افریقی ممالک کی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تعلیمی فنڈنگ اور صنفی مساوات کے لیے اپنے وعدوں کو برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ قومی بجٹ کا کم از کم 20 فیصد تعلیمی شعبے کے لیے مختص کیا جائے۔

مائیکروسافٹ افریقہ ڈویلپمنٹ سنٹر کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیتھرین موراگا کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چار پہیوں والی مشین کا ماڈل دکھاتے ہوئے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ 2024 کو اے یو کی طرف سے افریقہ میں تعلیم کا سال قرار دیاگیا ہے، تعلیم کے شعبے میں صنفی لحاظ سے ذمہ دارانہ اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے مہم کے تحت پہلے ہی افریقی یونین کے ہر رکن میں چیمپئنز کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سکولوں میں  لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جاسکیں۔