دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے اخلاص، حقیقی نتائج، قربت اور نیک نیتی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ وسیع تر اچھے اور مشترکہ مفادات کے لئے اس کی وابستگی نہ صرف افریقہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ملک کے اصول اور ویژن ہیں بلکہ افریقہ اور چین کی مشترکہ اقدار بھی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار تنزانیہ کی پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ، دفاع اور سلامتی کے چیئرپرسن ویٹا کاواوا نے چینی صدر شی جن پھنگ کے افریقی ملک کے سرکاری دورے کی 10 ویں سالگرہ اور مذکورہ بالا اصولوں اور عزم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ یہ سمپوزیم چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
کاواوا نے کہا کہ اصولوں اور عزم کی رہنمائی میں دونوں ممالک نے نتیجہ خیز تعاون کیا ہے ، جس سے تنزانیہ کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعلقات زیادہ ترقی حاصل کریں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مزید فوائد پیدا کریں گے۔
تقریب میں شرکت کرنے والے تنزانیہ کے دیگر نمائندوں نے بھی اصولوں اور عزم کا ذکر کیا جو ثابت کرتے ہیں کہ چین ایک مخلص دوست ہے جس پر افریقی ممالک اعتماد اور بھروسہ کرسکتے ہیں۔
تنزانیہ میں چین کے سفیر چھن منگ جیان نے چینی تصورات کے بنیادی معنی، قدر، تاریخی اہمیت، طریقوں اور کامیابیوں کی وضاحت کی۔
چھن نے کہا کہ چین تنزانیہ کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے اور بہتر مستقبل کے لیے چین اور تنزانیہ کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔