• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان،سیلاب سے 10 افراد ہلاکتازترین

August 22, 2024

کابل(شِنہوا)افغانستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کی قومی ڈیزاسٹر اتھارٹی  کے ترجمان ملا جانان سائق نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وجہ سے 10 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے حالیہ واقعات میں 100 رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پرتباہ ہو گئے ہیں جبکہ کھیتوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ نے تمام صوبائی حکام کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے فوری امدادی کارروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

مئی سے اب تک جنگ سے متاثرہ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث حادثات میں تقریباً 400 افراد ہلاک اور سیکڑوں  زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔