پلِ خمری، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 34 دیگر زخمی ہوگئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی شیر احمد برہانی کے مطابق ٹریفک حادثہ خنجان ضلع میں منگل کی صبح ڈرائیو کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا،جاں بحق ہونے والے 17افراد میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ خواتین اور بچوں سمیت 34 زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔