• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان،گندم کی پیداوار میں 17 فیصد اضافے کا امکانتازترین

June 14, 2024

کابل (شِنہوا) افغانستان میں 20 مارچ کو شروع ہونے والے موجودہ فارسی کیلنڈر کے سال 1403 کے دوران تقریباً 49لاکھ ٹن گندم کی پیدوار کاتخمینہ ہے۔جو گزشتہ سال سے 13 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں21لاکھ 40ہزارہیکٹر اراضی پر کاشت گندم کی کٹائی متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بارشوں میں اضافے سے گندم کی زیادہ پیداوار کی امید ہے۔

افغانستان کو خوراک کی ضروریات کے لیے سالانہ 66لاکھ  ٹن گندم کی ضرورت ہے اور وہ بیرون ملک  خصوصاًاپنے ہمسایہ ممالک سےگندم درآمد کرتا ہے۔