• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، صوبہ پکتیا میں سیلاب سے 14 افراد جاں بحق، 12 زخمیتازترین

August 23, 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں موسلادھار بارش اور طوفانی سیلاب کے باعث کم از کم 14 افرادجاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ پیرکوسرکاری باختر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کو دیر گئے صوبائی دارالحکومت گردیز اور صوبہ پکتیا کے کچھ اضلاع میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔  خبر رساں ادارے کے مطابق مون سون کے سیلاب سے 358 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ اور 676 دیگر جزوی طور پر تباہ ہو گئے جس سے کم از کم 20 ایکڑ اراضی بہہ گئی۔  ایجنسی نے کہا کہ صوبے میں سیلاب سے 1ہزار430 سے زائد مویشی ہلاک اور سینکڑوں کلومیٹر سڑکیں، متعدد حفاظتی دیواریں، پل اور پانی کے ڈیموں کو نقصان پہنچا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان احمد اللہ انس نے تصدیق کی کہ ہفتہ کے روز پکتیا کے پڑوسی صوبہ لوگر  کے ضلع خوشی میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔  حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگ زدہ ملک کے 34 میں سے 10 صوبوں میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔