• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ،صوبہ ننگرہار میں بنیادی ڈھانچے کے 521 منصوبے مکملتازترین

March 19, 2024

جلال آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں  بنیادی ڈھانچے کے521 منصوبے تکمیل کے بعد فعال ہو گئے ہیں۔

افغان سرکاری باختر نیوز ایجنسی نے ایک سرکاری اہلکارکے حوالے سے بتایا کہ  99 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی لاگت کے منصوبوں میں سڑکیں، پانی کی نہریں،تودے روکنے والی دیواریں، پل، پانی کے چھوٹے ڈیم، اور بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک شامل ہیں جن کی تکمیل کے لیے مالی اعانت اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز (یو این او پی ایس) نے فراہم کی۔

اسی طرح مشرقی صوبہ خوست میں تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد 60 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 331 ترقیاتی منصوبے فعال ہو چکے ہیں۔

اگست 2021 میں امریکی زیر قیادت افواج کے انخلاء کے نتیجے میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان نگران حکومت نے جنگ سے متاثرہ ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔