• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، صوبہ فرح میں چین کی عطیہ کردہ امداد تقسیم کردی گئیتازترین

June 26, 2023

فرح (شِنہوا) افغان حکام نے مغربی صوبہ فرح میں 213 ضرورت مند خاندانوں میں چین کی عطیہ کردہ امداد تقسیم کی ہے۔

افغان صوبہ کے مالی و انتظامی سربراہ سمیع اللہ توکلی نے جمعہ کے روز بتایا کہ "سروے اور ضرورت مند گھرانوں کی شناخت کرنے کے بعد 213 گھرانوں میں امداد تقسیم کی گئی اور ہرگھرانے کو 25 کلو چاول، پھلیوں کا ایک پیکٹ، میکرونی اور جام کے 10 پیکٹ دئیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو چین کی عطیہ کردہ امداد سے 50 کلو گرام کے 3 ہزار 400 چاول کے تھیلے ملے ہیں جنہیں صوبہ فرح کے غریب خاندانوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔ گزشتہ ایک برس کے دوران 2 ہزار 800 گھرانے اس امداد سے مستفید ہوئے ہیں۔

امداد حاصل کرنے والے اخترمحمد نے شِںہوا کو بتایا کہ وہ چین کے شکرگزار ہیں۔  ہمیں ملنے والی امداد کسی حد تک ہمارے مسائل حل کرسکتی ہے۔

گزشتہ ایک برس کے دوران چین ضرورت مند افغان گھرانوں کو نوول کرونا وائرس ویکسین، موسم سرما کے کپڑے، کھانے پینے کی اشیاء اور خیموں سمیت دیگر انسانی امداد کا سامان فراہم کر تا رہا ہے۔