کابل( شِنہوا) مشرقی صوبہ پروان میں افغان فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 8 طیارہ شکن بندوقیں قبضے میں لے لی ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ یہ بھاری ہتھیار کابل سے 55 کلومیٹر شمال میں صوبائی دارالحکومت چاری کار شہر کے مضافات میں جنگل باغ کے علاقے سے ملے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے اسی طرح کی دیگر کارروائیوں کے دوران حال ہی میں شمالی صوبہ بلخ کے ضلع مارمول سے تین عدد آرپی جی-7 سمیت اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لئے۔
طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے اس جنگ زدہ ملک میں سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے سوا ہر کسی سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔