• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، سیکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ذخیرہ قبضے میں لے لیاتازترین

September 04, 2023

میدان شہر، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں افغان سیکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کرکے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹرز کی جا نب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر صوبہ وردک کے دارالحکومت میدان شہر کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کیں اور ہتھیار برآمد کرلئے۔ان میں  چار  اے کے 47 رائفلیں، دو  پستول، ایک گن ، ایک پی کے مشین گن اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

افغان سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز اسی صوبے میں ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا تھا۔

افغانستان کی نگران حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ تمام افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لے گی۔