مزار شریف (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔
صوبائی پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ حادثہ ضلع نھرشاہی میں اس وقت پیش آیا جب شام کے اوقات میں ایک کار الٹ گئی ۔ اس حادثے میں کچھ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ حادثہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے سبب ہوا۔
اتوارسے اب تک افغانستان میں 5 ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں اس سے قبل منگل کو مغربی صوبے بادغیس میں ایک حادثے کے دوران 5 مسافر جبکہ شمالی صوبے بغلان میں پیر کو اسی طرح کے حادثے میں 6 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔
تنگ سڑکوں پرلاپروائی سے گاڑی چلانا اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث افغانستان میں حادثات معمول ہیں۔
افغانستان میں جمعہ کو عیدالفطر کے پہلے روز سے اب تک 30 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔