کابل (شِنہوا) افغان پولیس نے مشرقی صوبہ کپیسا میں ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہےجبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کےروز ایک کلین اپ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے کلاشنکوف سمیت 21 حملہ آوررائفلز قبضے میں لئے ، بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ اس کے علاوہ واکی ٹاکیز کے دو سیٹ، چند دستی بم ، ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹراوربڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بیان میں گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ پولیس صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کےلیے اپنی بھرپور کوشش کرے گی۔
طالبان کے زیراثر انتظامیہ نے سیکیورٹی اداروں سے باہر ہر ایک شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تا کہ اس جنگ زدہ ملک میں امن و امان کو مستحکم بنایاجاسکے ۔