کابل (شِنہوا) افغان حکومت نے ہمسایہ ملک چین کو فضائی راستے سے چلغوزے کی برآمد دوبارہ شروع کردی ہے۔
ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز بتایا کہ 8 ماہ کے وقفے کے بعد فضائی راستے سے چین کو چلغوزے کی برآمد دوبارہ شروع ہوئی ہے ۔
افغانستان، کابل کی چلغوزہ پروسیسنگ فیکٹری میں خاتون چلغوزے کی صفائی کررہی ہے۔ (شِنہوا)
ذرائع ابلاغ کے مطابق قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو افغان مصنوعات کی برآمد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک افغانی اپنی دکان پر چلغوزہ دکھا رہا ہے۔ (شِنہوا)
افغان حکام کے مطابق نوول کرونا وائرس وبا اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کی دشواریوں کے باوجود چین کے ساتھ چلغوزے کی تجارت نے افغانستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں۔