• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، مسجد میں دھماکے سے معروف عالم دین جاں بحقتازترین

September 02, 2022

ہرات(شِنہوا)افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں  مسجد کے باہر بم دھماکے میں ایک معروف عالم دین مولوی مجیب الرحمان انصاری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ کے ترجمان حامداللہ متوکل نے جمعہ کے روز دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اموات کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے اور ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق شہر کی مسجدِ "گزرگاہ" میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے متعدد نمازی موجود تھے اس لیے اموات کی تعداد موصول اطلاعات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق مولوی مجیب الرحمان انصاری طالبان کی نگران انتظامیہ کے کٹر حامی تھے ۔ وہ ہمیشہ افغان عوام اور عالمی برادری سے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے تھے۔

کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔