• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: قائم مقام افغان وزیراعظمتازترین

May 29, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ افغانستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کے ساتھ ایک حالیہ ملاقات میں  کہا کہ افغانستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

خبر رساں ادارےبختار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کےناظم الامورنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان نگران حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی حمایت کی ہے اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی واپسی سمیت افغانستان کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کے مسائل اور افغانوں کے لیے ویزا کے اجراء سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے  جبکہ قائم مقام وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے پاکستان سے افغان شہریوں کے لیے ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔