• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں800 نوجوان نیشنل آرمی میں بھرتیتازترین

February 11, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مغربی صوبے ہرات میں 800سے زائد افغان نوجوانوں نے تین ماہ کا فوجی تربیتی کورس مکمل کرنے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد افغان نیشنل آرمی میں شمولیت اختیارکر لی۔افغان وزارت دفاع کے ہفتہ کے روز جاری ایک بیان کے مطابق مغربی صوبہ ہرات میں الفاروق آرمی کور سے کل 480 مجاہدین نے تین ماہ کے فوجی تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد کابل ملٹری ٹریننگ سینٹر سے چند روز قبل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے 322 دیگر کے ساتھ کمیشن حاصل کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کمیشن یافتہ فوجیوں کو ملک کے مختلف حصوں میں قومی خودمختاری کو محفوظ بنانے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ افغانستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مضبوط قومی فوج بنانے کا منصوبہ رکھتاہے۔