کابل (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدہ خاندانوں کے لیے پناہ گاہوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
افغان نگران انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ہرات میں حالیہ زلزلہ متاثرہ افراد کے لیے 2 ہزار 146 گھروں کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ پناہ گاہیں سب سے پہلے ہرات کے ضلع زندہ جان کے سیاہ آب گاؤں میں تعمیر کی جائیں گی جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
ہرات اور اس کے ہمسایہ صوبوں بادغیس اور فراح میں 7 اکتوبر کو زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔
فائل فوٹو، افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے شہر ہرات میں زلزلے کے خوف سے لوگ کھلے میدان میں قائم خیموں میں رہائش پذیر ہیں۔ (شِنہوا)
قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کے مطابق زلزلے سے 1 ہزار 200 سے 1 ہزار 500 رہائشی مکانات تباہ ہوئے تھے۔