• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے املاک کو نقصانتازترین

July 31, 2023

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں بارشوں اور طوفانی سیلاب سے املاک کو بھاری نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات اورفصلیں بہہ گئیں۔

ضلعی گورنر مولوی حیات اللہ محسن نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دوپہر کو راگستان ضلع میں شدید بارشوں نے تباہ کن سیلاب کو جنم دیا جس سے 10 مکانات تباہ ہو گئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی محمد اکرم اکبری نے کہا کہ اتوار کی شام کو صوبہ بدخشاں کے اضلاع یمگان، کوفاب بالا، درواز اور تاشقان میں بھی سیلاب اور بارش نے سینکڑوں مکانات، باغات اور سیکڑوں ایکڑ کھیتوں کو تباہ کر دیا ۔

افغانستان میں ایک ہفتہ قبل مشرقی صوبے وردک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 32 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔