• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں سڑک حادثے میں 9 افراد جاں بحق، 31 زخمیتازترین

June 08, 2023

قلات(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک سڑک حادثےمیں کم سے کم 9مسافر جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ جان لیوا حادثہ صوبائی دارالحکومت قلات شہر میں جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

بدھ کی صبح سے ملک میں یہ تیسرا سڑک حادثہ ہے۔ بدھ کے روز وسطی بامیان اور شمالی سر پل صوبوں میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں کل 24 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 15 زخمی ہوئے تھے۔