• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں سڑک حادثے میں 7 افراد جاں بحقتازترین

February 21, 2024

ایبک، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے شمالی  صوبے سمنگان میں  ایک سڑک حادثے میں سات افراد جاں بحق  اور دو زخمی ہو گئے۔

صوبے کے سول ہسپتال کے سربراہ سید عثمان حمیدی نے بدھ کو بتایا کہ متاثرین میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گنجان سڑکوں پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور سفر کے دوران حفاظتی اقدامات کافقدان اکثر افغانستان میں مسافروں کے جان لیوا حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران سڑک کے حادثات میں 1 ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔