• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے پوست کی فصل تباہ کردیتازترین

August 25, 2022

ہرات (شِںہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں انسداد منشیات فورس نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران 5 ہزار ایکڑ پر پوست کی فصل کو تباہ کردیا۔

صوبے میں انسداد منشیات فورس کے سربراہ مولوی حیات اللہ روحانی نے شِنہوا کو بتایا کہ منشیات کے خلاف تازہ ترین اقدام کے طورپرصرف بدھ کو 8 ایکڑ پر پوست اور حشیش کے کھیتوں کو تباہ کیا گیا۔

طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ کے رہبراعلیٰ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپریل میں جاری کردہ ایک فرمان کے تحت پوست کی کاشت، تیاری اور اسمگلنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس کے بعد سے سیکیورٹی فورسز جنگ زدہ ملک میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران غزرہ، شندان، ادراس کان، فارسی اور زاول اضلاع میں پوست اور حشیش کے کھیتوں کو تباہ کردیا تھا اور وہ صوبہ ہرات میں دیگر مقامات پر ممنوع اشیاء کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

روحانی کا خیال ہے کہ پوست کے کھیتوں کو کم کرنے سے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد کم ہوجائے گی۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔