چاریکار، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پروان میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم نو افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان سید حکمت اللہ شمیم کے مطابق سیلاب نے منگل کی سہ پہر سیگارڈ اور شمورتی اضلاع کے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 200 رہائشی مکانات، 1 ہزار ایکڑ زرعی اراضی، 36 کلومیٹر سڑک، پانی کی کچھ نہریں تباہ اور متعدد جانوربہہ گئے۔
افغانستان کے موسمیاتی حکام نے آنے والے دنوں میں ملک کے کچھ حصوں میں مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔