تالقان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں بدھ کو ایک منی بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دس مسافرجاں بحق اورآٹھ زخمی ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر صحافیوں کو بتایا کہ یہ تباہ کن سڑک حادثہ ضلع چاہ اب کے علاقے انجیر میں آج مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پیش آیا جب ڈرائیور کی لاپرواہی سے ایک منی بس کھائی میں جا گری۔
اس سے پہلے منگل کی شام وسطی دائی کنڈی صوبے میں ایک حادثے میں دو مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔
خستہ حال سڑکوں، حفاظتی اقدامات کے فقدان اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نتیجے میں اکثرو بیشتر پہاڑی اور جنگ زدہ افغانستان میں مسافرلقمہ اجل بن جاتے ہیں۔