تالقان، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے شمالی صوبہ تخار میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 110 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے منگل کو کہا کہ گرفتار افراد ڈکیتی، موبائل چھیننے، جعلسازی، چوری اور منشیات کی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ کارروائی افغان نگران حکومت کی ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی کوششوں کا حصہ ہے۔