• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر کا آغازتازترین

January 28, 2024

قلات، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں دو ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ زابل میں کابل-قندھار ہائی وے کے ساتھ 30 کروڑ افغانی (تقریباً 40 لاکھ 80 ہزارڈالر) کی لاگت سے تعمیر کیے گئے۔ یہ ڈیم کسانوں سمیت ہزاروں خاندانوں کو فائدہ پہنچائیں گے جو اپنی زرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے لیےاپنی زیادہ سے زیادہ زمینیوں کوپانی سے سیراب کرسکیں گے۔

جنگ سے متاثرہ  اور مالی تنگی کا شکار افغانستان اپنے پڑوسی ممالک ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے بجلی درآمد کر رہا ہے۔