مہترلام(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹر قاری خیر محمد غازی نے جمعہ کو بتایا کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات گئے 2 بجے علیشنگ ضلع میں اس وقت پیش آیا جب ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ بچے اپنے والدین سمیت جاں بحق ہو گئے۔صرف ایک آٹھ سالہ بچی زندہ بچ گئی تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔