• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں مارٹرگولے کے دھماکے میں 3 افراد جاں بحقتازترین

April 20, 2023

پلِ عالم ،افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں ماضی کی جنگوں سے بچا ہوا مارٹر گولہ  پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام ضلع محمد آغا میں پیش آیا جس میں ایک خاتون اور دو مردوں سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

 اسی طرح کے ایک دھماکے میں گزشتہ ہفتے افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں دو بچے  جاں بحق ہو گئے تھے۔