• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے جاں بحقتازترین

February 15, 2023

افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان کے دارالحکومت مہترلام کے ایک مقامی ہسپتال میں ایک زخمی افغان بچہ  زیر علاج ہے۔(شِنہوا)

قلعہِ نو(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں ماضی کی جنگوں سے بچا ہوا مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

 صوبائی پولیس کے ترجمان صدیق اللہ صدیقی نے بدھ کو بتایاکہ منگل کی شام ابکمری ضلع کے علاقےجارہہ میں بچوں کومارٹرکاگولہ ملاجس سے وہ کھیلنے لگے اور اسی اثناء میں گولہ اچانک پھٹ گیا جس سے دو  موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اسی طرح کے ایک حادثے میں گزشتہ ہفتے مشرقی صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں دو بچے جاں بحق ہوئے تھےجبکہ گزشتہ ماہ صوبہ قندھار کے ضلع ڈنڈ میں ایک اور دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اوردو زخمی ہوئے تھے۔

   جنگ زدہ  افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں کی جنگوں اور خانہ جنگی سے بچ جانے والے بغیر پھٹنے والے  بموں کے دھماکوں کی وجہ سے ہر سال درجنوں افراد جاں بحق اور معذور ہو جاتے ہیں جن میں زیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں۔