• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں مارٹر گولے کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق، 2 زخمیتازترین

July 18, 2023

ایبک، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کےشمالی صوبے سمنگان میں ماضی کی جنگوں سے بچا ہوا مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ضلع کے سربراہ مولوی شمس اللہ شمشاد نے منگل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو ضلع درہ صوف پایان کے گاؤں جنگال میں بچوں کے ایک گروپ کو کھیلتے ہوئے کھلونا نما چیز ملی جس سے انہوں نے کھیلنا شروع کر دیا جبکہ اس کے اچانک پھٹنے سے ایک بچی سمیت تین بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

12 جولائی کو مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو بچے جاں بحق ہوئے۔